ملک میں حالیہ مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب ملک میں حالیہ مہنگائی کو عمران خان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے،سولہ ماہ کی مہنگائی چار سال کی نا لائقی کا نتیجہ تھی۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے وقت میں ہم پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمے درج ہوئے اور آج بھی ہو رہے ہیں، ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، ہم نے میرٹ پر ضماتیں لی ہیں،جو لوگ آج جیل میں ہیں اللہ کی پکڑ میں اور یہ مکافات عمل ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔ نواز شریف کو چوتھی دفعہ وزیر اعظم بننے کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کا مستقبل بنانے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا ویژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے،نواز شریف نے اس ملک کے نوجوان کو روزگار دیا، نوجوانوں کوپتہ ہے کہ مہنگائی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نواز شریف نے کیا،پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔