سپریم کورٹ آف پاکستان کے لیے تین ارب نو کرو ڑ دس لاکھ روپے کا مجموعی ترقیاتی بجٹ مختص

اسلام آباد(آن لائن)وفا قی حکومت نے مالی سال 2022-23 میں سپریم کورٹ ا?ف پاکستان کے لیے تین ارب نو کرو ڑ دس لاکھ روپے کا مجموعی ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ مالی سال 2021-22کے دوران سپریم کورٹ کا مالی بجٹ دو ارب اکیاسی کرو ڑ رو پے مختص کیا گیا۔ا?ئیندہ مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کا بجٹ تخمینہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28کرو ڑ دس لاکھ رو پے زیا دہ ہے۔ ملازمین کے اخراجات کے لیے دو ارب،43کرو ڑ 22لاکھ بیس ہزار رو پے رکھا گیا ہے جس میں ملا زمین کی تنخواہیں،الاونسز اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ مالی سال 2022-23 میں اسلام اباد ہائی کورٹ کے لیے ایک ارب بارہ کرو ڑ با ئیس لاکھ رو پے مختص کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں چھتیس کرو ڑ روپے زائد ہیں۔گزشتہ مالی سال کے دوران اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے لیے ایک ارب ا?ٹھ کرو ڑ ساٹھ لاکھ رو پے رکھے گئے تھے-