سالانہ ترقیاتی بجٹ میں منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42176.5 ملین روپے کے فنڈز مختص

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے مالی سال23-2022 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں منصوبہ بندی و ترقی ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42176.5 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کپیسٹی بلڈنگ اینڈ انڈسٹریل شعبہ کیلئے 500 ملین روپے، پائیڈ کیلئے 275 ملین روپے، پالیسی اورینٹڈ ریسرچ پروگرام کیلئے 214.9 ملین روپے، ملیر انٹرچینج کی تعمیر کیلئے 500 ملین روپے، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی کیلئے 1517.8 ملین روپے، انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ کیلئے 100 ملین روپے، گرین لائن انسٹالیشن سسٹم کیلئے 3403.1 ملین روپے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 1500 ملین روپے، نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپ کیلئے 1000 ملین روپے، پالیسی انویسٹمنٹ شماریات سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین روپے، سپیشل ڈویلپمنٹ پسماندہ اضلاع کیلئے 20000 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں –