موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پوری طرح بحال کردیا ہے: شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پوری طرح بحال کردیا اور اس پروگرام سے نکالے جانے والے 8لاکھ افراد کو اپیل کا حق دیدیا ہے۔جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ثانیہ نشتر نے توجہ دلاؤنوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی دھائیوں سے وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات،کھاد،اشیائے خورد ونوش سمیت دیگر اشیاء پر 800ارب کی سبسڈی دیتی ہے بہتر یہ ہوتا کہ سبسڈی کو ٹارگٹ کیا جائے تاکہ ایسے لوگوں تک سبسڈی پہنچ سکے جو غربت کی سطح سے نیچے ہوں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں 34ملین افراد کا ڈیٹا تیار کیا اور 4ہزار یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 8ہزار دکانوں پر احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت چلایا گیا انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ ملک میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت چلایا گیا اور صرف اہل لوگوں کو ایک میسج کے زریعے معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ سبسڈی حاصل کرنے کے اہل ہیں اور ان کو آٹے،دالوں اور پکانے کے تیل یا گھی پر سبسڈی ملے گی انہوں نے کہاکہ بظاہر یہ نظام بڑ آسان لگتا ہے مگر اس کو 6مہینوں کی انتھک محنت کے بعد تیار کیا گیا تھااور اس نظام کو وفاقی کابینہ سے منظور کرایا گیاانہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر کے 4ہزار یوٹیلٹی سٹورز کی آٹو میشن کی اور وہ احساس کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم نے لوگوں کی رجسٹریشن شروع کی گئی اس وقت ملک بھر کے 8ہزار کریانہ سٹوررجسٹرڈ کئے گئے میری حکومت سے گذارش ہے کہ اس سسٹم کو استعمال میں لایا جائے اور اس کیلئے بجٹ مختص کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس قسم کے نظام سیاست کی نذر ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس سسٹم کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ بیوہ عورت اور دیہاڑی دار مزدور کیلئے 1ہزار روپے کی رعایت بہت بڑی چیز ہے اگر ہم اس طرح کے سسٹمز بنا کر اس کو استعمال نہیں کرتے ہیں تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ اس پروگرام کو ختم نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو احساس پروگرام کا نام دینا ذیادتی ہے بے نظیر انکم سپورٹ کا آغاز 2008میں کیا گیا اور ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے افراد کو اس میں شامل کیا گیاانہوں نے کہاکہ میں اس بات پر اتفاق کرتی ہوں کہ ملک میں غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی چاہیے اور پوری کوشش کی گئی کہ اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام پاکستان کا پروگرام ہے اور ہر غریب پاکستانی کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت 34ملین افراد کو سروے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس موجود ہے انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈ سبسڈی پر ہم بھی یقین رکھتے ہیں گذشتہ چار برسوں کے دوران ملک میں مہنگائی کو بڑھانے کی کامیاب سازشیں کی گئی اس کے نتیجے میں ملک کے غریب عوام کو ذیادہ توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ صوبوں نے اس پروگرام کو سپورٹ نہیں کیا ہے اس کی وجہ وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی تھی سابق حکومت نے اس پروگرام پر بھی سیاست کی تھی انہوں نے کہاکہ احساس راشن پروگرام کیلئے وفاقی حکومت نے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 30ارب روپے کے فنڈز لیکر اس کو چلانے کی کوشش کی –