ایوان بالا نے رحمتہ اللعالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا نے رحمتہ اللعالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے بل کی منظوری کے موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اخری روز بل پیش کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اراکین کو بلز پر بحث کا موقع دینے کا مطالبہ کیا۔جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر احمد خان نے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کو مذید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے اس بل پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے ہم اس میں تعطل ختم کرنا چاہتے ہیں اس بل پر بہتری کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا جائیگا،اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکومت ہمیشہ ایسے وقت میں بل پیش کرتی ہے جب ان کے پاس مذید وقت نہ ہو اور وہ بندوق کی نوک پر ایوان سے قانون سازی کراتی ہے جو کہ درست نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے بل پیش نہ کئے جائیں اس موقع پر چیرمین سینیٹ کی جانب سے بل کی شق وار منظوری کے بعد بل کو منظور کر لیا گیا۔