اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق ویز داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت اور عمران خان کو عدم اعتماد کا چار ماہ پہلے معلوم ہوگیا تھا،یہ کون سی عالمی سازش تھی جس کا عمران خان اور حکومت کو چار ماہ پہلے ہی معلوم تھا، اگر یہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے اسے روکنے کے لئے کیا اقدامات لئے؟جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،عالمی سازش تھی تو پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟ عمران خان نے عدم اعتماد کے آئینی معاملے کو سازش کے بیانیے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی،حکومت سے نکلنے کے بعد عمران خان سفارش کے نام پر ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں جو ناکام ہوں گے۔
Load/Hide Comments



