بجٹ بہت اچھا آرہا ہے، عوام کیلئے ریلیف ہی ریلیف ہے،چیئرمین ایف بی آ ر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مہنگائی میں پسی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے، آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائیگا، نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔