پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مختلف ڈیمز کی تعمیر پرہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے:سید خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سیدخورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جو ملک توڑنے کی باتیں کررہاہے اس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے اگر ہم میں سے کسی نے یہ بات کی ہوتی تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہوتا؟سابق حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرگئے ہیں۔پی ٹی آیی اراکین کو اسمبلی واپس آنا چاہیے،ہم زراعت کی صنعت کو اتنا آگے لے جانا چاہتے ہیں کہ زرعی مصنوعات امپورٹ کرنے کی بجاء ے ایکسپورٹ کی جا سکیں۔پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مختلف ڈیمز کی تعمیر پرہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے جبکہ بلین ٹری منصوبے میں ہونیوالی کرپشن کو منظرعام پر لانے سے بچنے کیلئے کے پی حکومت نے خود آگ لگواء ی ہے لہذا اسکی تحقیقات کروائی جائیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی اور چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حالات جو بھی ہیں سب کو مقابلہ کرنا ہے،جو کام چار سال میں نہیں ہوئے ان پر تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے،پہلے مہمند اور تربیلا ڈیم کے دورے کیے۔12 جون کو بھاشا ڈیم کا دورہ کرونگا۔ہماری کوشش ہے پاکستان کے زراعت کے شعبے کو مضبوط کیا جائے،ماضی میں ہم گندم میں خود کفیل رہے اب تین ملین ٹن گندم باہر سے امپورٹ کر رہے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کو دو فیصد پانی کم مل رہا ہے۔پانی کے مسائل کو حل کرنے اور کمی کو ختم کرنے کے لیے نئے پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں،جن پروجیکٹ پر کام جاری ہے انہیں جلد مکمل کریں گے،آج باتیں ہو رہی ہیں کہ ہم آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے پاس مدد کیلئے جاتے ہیں،زراعت کے شعبے کو اتنا مضبوط کرنا چاہتے ہیں کہ ہم امپورٹ کرنے کے بجائے ایکسپورٹ کریں اور ہم قرضوں سے باہر نکلیں۔چشمہ رائٹ بنک کینال کے منصوبے کا دسمبر سے آغاز کر رہے ہیں جو کہ تین سال میں مکمل ہوگا۔مہمند ڈیم کے منصوبیکو 2023 تک مکمل کرنے کیلئے کام میں تیزی لا رہے ہیں۔۔2010-11میں ایک کروڑ 60 لاکھ کاٹن کی گانٹھیں پیداوار ہوئی تھی جبکہ اس وقت 70 لاکھ کپاس کی گانٹھیں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم پرکام رکتا رہا ہے۔90 ارب کا منصوبہ 105 ارب روپے تک لے گئے ہیں،مزید35 سے 40 ارب روپے اس منصوبے میں شامل کرینگے،۔