وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات،وزیر خزانہ نے تجارت، توانائی، ریفائنری اور پٹرولیم کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے پرعزم ہے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کااظہار کیا جبکہ وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو موجودہ حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-