لاہور: پیپلز پارٹی کے وفد کی آصف علی زرداری سے ملاقات
لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور پنجاب کے سینئر وزیر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے بدھ کے روز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کے وزارتوں کا کوٹہ سمیت گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments



