رواں کاروباری ہفتےڈالر بلند ترین سطح عبور کر گیا

لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 3 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 203 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ ڈالر کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 203روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی مزید برآں ڈالر کی انٹر بینک قیمت بڑھتے ہی شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں 2100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 908 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ڈالر کی اونچی اڑان نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کو بھی متاثر کیا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل کے قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 536 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔