جماعت اسلامی کا محمدعربیﷺکی شان میں گستاخی اوراسلام دشمنی کے خلاف جماعت اسلامی 9جون کوانڈین ایمبیسی کی جانب تحفظ ناموس رسالتﷺ مارچ کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم نے کہاہے کہ نریندرمودی کی انتہا پسندحکومت کی سرپرستی میں محمدعربیﷺکی شان میں گستاخی اوراسلام دشمنی کے خلاف جماعت اسلامی 9جون کوانڈین ایمبیسی کی جانب تحفظ ناموس رسالتﷺ مارچ کرے گی۔ یہاں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ مارچ کا آغاز5بجے آبپارہ سے ہوگا،امیرجماعت اسلامی سراج الحق و دیگررہنماقیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی،سیاسی،لسانی وابستگی سے بالاترہوکر ہرپاکستانی عاشق رسولﷺ کواس میں شرکت کرنی چاہیے۔،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجااکٹرطارق سلیم، نصراللہ رندھاوا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،صدر جیآئی لیبرمحمدکاشف چوہدری،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ایس اے شمسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،بھی موجودتھے۔میاں محمداسلم نے کہاکہ سقوط ہندوستان کے وقت سے مسلمانوں اوراقلیتی کمیونٹی پرظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے لیکن انتہاپسندبی جے پی کی سابقہ اور موجودہ نریندرمودی کی حکومت نے مسلمانوں کاجینامشکل کردیاہے ان کی سٹیزن شپ تک ختم کرنے کے لیے اقدامات کئے جاتے ہیں،بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے دہشتگردتنظیم کے غنڈے ہماری عفت مآب مسلمان بیٹوں کی سروں سے حجاب کھینچتے، ان کی تذلیل کرتے ہیں اب حکومتی پارٹی کے عہدیدارپونے2ارب مسلمانوں کے دلوں کوزخمی کرنے کے لیے نبی اقدسﷺکی شان میں گستاخی کررہے ہیں مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے نبیﷺکی توہین پروہ کٹ مرنے اورمارنے پرتیارہوجاتاہے، حکومتی سرپرستی میں محمدعربیﷺکی شان میں گستاخی کی گئی اور گستاخ رسول نوپورشرما کہتی ہے اسے ہندوستانی وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔9جون کوہندوستان ایمبیسی کی جانب مارچ ہوگا، 10جون کوگستاخی رسول? کے خلاف ملک گیراحتجاج کیاجائے گا۔صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے اوآئی سی اعلامیہ کومستردکرکے ہٹ دھرمی دکھانے سے ثابت ہوگیا کہ نریندرمودی انسانیت اوراسلام کادشمن ہے وہ خودکوکسی عالمی قانون کے تابع نہیں سمجھتا پوراعالم اسلام ہندوستان سے سفارتی اورتجارتی تعلقات ختم کرے اوران کی تمام پروڈکٹس کابائیکاٹ کیاجائے۔ 9جون کاانڈین ایمبیسی کی طرف تحفظ ناموس رسالت مارچ کسی ایک پارٹی نہیں بلکہ 22کروڑ عاشقان مصطفی کی نمائندگی کرے گا۔ اس میں شرکت کسی ایک علاقے نہیں ہرپاکستان باغیر ت مسلمان کا فرض ہے، ہم مسلمانوں کے ساتھ اپنی اقلیتی پاکستانی برادری کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اس مارچ کاحصہ بنیں۔صوبائی امیرنے کہاکہ گستاخان رسول بی جے پی ترجمانوں کے خلاف ممبئی اور مہاراشٹر میں ایف آئی آردرج ہوئیں لیکن دہشت گرد نریندرمودی انھیں تحفظ فراہم کررہاہے-