پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس میں کمی
کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں کمی واقع ہوئی تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث 54.71فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی فوڈز،ریفائنری،گیس اور ٹیلی کام کے شعبوں میں خریداری کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے باعث انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور انڈیکس 41500پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 8.80پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41577.21پوائنٹس سے کم ہو کر41568.41پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 18.91پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18868.31پوائنٹس سے گھٹ کر15849.40پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28539.97پوائنٹس سے بڑھ کر28572.64پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب95کروڑ17لاکھ15ہزار633روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب48ارب23کروڑ5لاکھ94ہزار8روپے سے بڑھ کر69کھرب56ارب18کروڑ23لاکھ9ہزار641روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ74لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 4ارب روپے مالیت کے 18کروڑ92لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 329کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ74لاھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ55لاکھ،پاک ریفائنری1کروڑ34لاکھ،آئل بوائے انرجی 1کروڑ29لاکھ اور سوئی نادرن گیس 65لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 32.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر512.00روپے ہو گئی اسی طرح 49.00روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2189.00روپے پر جا پہنچی جبکہ جوبلی لائف انشورنس کے بھاؤ میں 11.97روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر153.03روپے پر آ گئی اسی طرح 20.60روپے کی کمی سے ریسائنس کاٹن کا بھاؤ 257.50روپے پر آ گیا –