لاہور (آن لائن)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ”گرینڈ اوورسیز کلب“کے قیام کا اعلان کرد یا یورپ اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 60ممالک میں گرینڈ اوورسیز کلب کی تنظیم سازی کی جائے گی‘ گرینڈ اوورسیز کلب کی اسمارٹ ایپ اور ویب سائٹ کا اجراء بھی کیا جائے گا جبکہ کلب کی گرینڈ لانچنگ چودہ اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ”گرینڈ اوورسیز کلب“ کی تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز دوبئی سے کر دیا ہے جسکے تحت نامور سماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی ملک منیر اعوان گرینڈ اوورسیز کلب دوبئی کے صدر ہوں گے جبکہ جعفر حسین جونیئر نائب صدر‘ گلفام خان نائب صدر، یاسر تنولی جنرل سیکرٹری اور علی جدون ممبر شپ کمشنرہونگے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشاء اللہ اگست تک دنیا بھر میں ”گرینڈ اوورسیز کلب“ کی تنظیم سازی کا عمل کر دیا جائے گا اورپاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پرحل کر نے کے لیے تمام وسائل بیروکار لائے جائیں گے اسمارٹ ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی وطن سے دور بیٹھ کر بھی مسائل حل کر وا سکیں گے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سب سے بڑا سر مایہ ہیں انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ ا جائے گا ہرمشکل وقت میں ہم انکے ساتھ ہوں گے۔ سابق گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان پر معاشی سمیت جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اوورسیز پاکستانی سب سے آگے بڑھ کر ملک کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ملکی قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارہ اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ سے ہی ممکن ہے یہ بات سو فیصد درست ہے کہ اوورسیز کے مسائل حل ہوئے تو وہ سرمایہ کاری بھی لائیں گے اور پاکستان معاشی میدان میں کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھے گا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور وفاقی وصوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں پاکستان کی اسمبلیوں میں نمائندگی بھی اوورسیز پاکستانیوں کا حق ہے اور اس معاملے بھی ہم اپنے اوورسیز بھائیوں کیساتھ ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا –
Load/Hide Comments



