اسلام آباد (آن لائن) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے-
Load/Hide Comments



