عمران خان کو گرفتار کریں پھر انجام دیکھنا،شہباز گل کی وزیر داخلہ کو للکار

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے۔عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں پھر انجام بھی دیکھنا۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔ عمران خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں۔