عمران خان کی معاشی پالیسی کی بدولت ملک میں بے مثال ترقی ہوئی،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے باوجود کورونا کے پاکستان نے وہ ترقی دیکھی جسکی مثال نہیں ملتی- سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، بلومبرگ، اکنامسٹ، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی ابھرتی معیشت کی پزیرائی کی- آج سٹیٹ بینک کیطرف سے زبردست توثیق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہترین ہو گا – انشاء اللہ جلد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے-پوری قوم کو پورے پاکستان کو یکجا رہنا ہے اور تفریق سے بچنا ہے- فوری اور صاف و شفاف انتخابات تمام تر مسائل کاحل ہے- یہ وطن تمھارا ہے – تم ہو پاسباں اسکے۔