اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ بنی گالہ رہائش کے پاس سکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں،ترجمان نے کہا کہ بنی گالہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جاری ہے،عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے، پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں،ترجمان پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے۔
Load/Hide Comments



