اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اسٹاک ہوم + 50 اجلاس میں شرکت کے لئے سویڈن میں موجود ہیں۔ وفاقی وزیر آج جمعرات سے دوروزہ اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اسٹاک ہوم + 50 میں G77 اور چین کی جانب سے باضابطہ موقف پیش کرے گی۔ سینیٹر شیری رحمان سٹاک ہوم + 50 میں پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مسائل کو دنیا کے سامنے اٹھائے گی۔شیری رحمان مختلف تنظیموں، اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کرے گی۔ سٹاک ہوم + 50 کنونشنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور موجودہ آب و ہوا کی تباہی سے نمٹنے کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔اجلاس میں ماحولیاتی بحران، آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔شیری رحمان پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور مختلف موضوعات پر بات کریں گی-
Load/Hide Comments



