صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے،سینیٹر فیصل جاوید

سلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتا ہے۔پیر کے روز اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں، شفاف الیکشن کیلئے آئندہ عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی کرناپارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ کا حق دیاجائیگا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاقانون سازی پارلیمنٹ کااختیارہے اور کرے۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ صاف،منصفانہ انتخابات کروائے، اورکرپٹ پریکٹسز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال کر کے اقدامات اٹھائے۔