اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ مقبول تحریک کو کچلنے کا سوچنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کے ذریعے عوامی تحریکوں کو دبانے کی کوششوں کے تباہ کن نتائج کو ظاہر کرتی ہے، دور اندیشی سے محروم لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ پاکستان کی تاریخ کی مقبول ترین عوامی تحریک کو کچل سکتے ہیں انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Load/Hide Comments



