اتحادی جماعتیں زور لگالیں‘ دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، شیخ رشید

راولپنڈی ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔ اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ 11 جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں، مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے، لوگوں کے گھروں میں صرف بھوک ان کا انتظار کررہی ہے، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے، آج بھی یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں، یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے-