لاہور (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی امن سپاہ کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے،1960 سے 2022 تک پاکستانی امن دستوں میں شامل افسروں اور جوانوں نے قابل فخر اورمثالی کردار ادا کیا ہے،قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا بھر میں قیام امن، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،امن کارروائیوں کے ددوران پاکستان کے169 بیٹوں نے شہادتوں کا عظیم مرتبہ پایا، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،دنیا بھر میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ طرزعمل اور مشکل ترین حالات میں مثالی کارکردگی کا اعتراف باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کارروائیوں کے لئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔#/s#
Load/Hide Comments



