مانسہرہ(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا، ڈٹ کر کھڑا ہونے کا دعویدار زرداری کے پاؤں پڑ گیا، سپر پاور کو دھمکیاں دینے والا پشاور کے بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے، جتنے مارچ کرنے ہیں کرلو، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار اور فتنے پر مبنی لانگ مارچ مسترد کر دیا، شہبازشریف عمران خان کے لگائے زخم بھر کر جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، 30 سال پہلے جب میری شادی ہوئی مانسہرہ چار گھنٹے لگتے تھے آج موٹروے بننے کی وجہ سے یہ فاصلہ صرف ایک گھنٹے میں طے ہوگیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہے، وہ مانسہرہ کی محبت میں گاڑی میں آئے ہیں، شہباز شریف میرے دوسرے والد ہیں، ان سے محبت ہے، شہباز شریف پاکستان کا حقیقی خدمت گار ہے، شہباز شریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی، وہ پاکستان کی قسمت بھی بدل دیں گے، وعدہ کرتی ہوں جو زخم عمران خان نے پاکستان کے سینے پر لگائے وہ زخم شہباز شریف، نواز شریف بھر کر جائیں گے۔ نہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سلام کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، مجھے تکلیف ہے کہ دھرنے میں خیبر پختون خوا کے عوام کا ٹیکس کا پیسہ استعمال ہوا، عمران خان نے ناکام مارچ کیلئے خیبر پختونخوا کے وسائل استعمال کیے، کے پی کے عوام کا حق ناکام دھرنے کی نذر ہوگیا، انتشار مارچ میں جس ہیلی کاپٹر پر عمران خان دھرنے کیلئے آئے وہ خیبر پختونخوا حکومت کا تھا، عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کو دھرنے کیلئے استعمال کیا، دھرنے میں عوام نہیں آئے، کرینوں کی ضرورت نہیں پڑی، جب دھرنے کا وقت تو یہ صبح صبح اسلام آباد سے غائب ہوگیا، قوم کے بچے مرنے کیلئے اور اس کے بچے لندن میں ٹھنڈی ہوائیں لے رہے ہیں۔ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ الیکشن کا اعلان کرو لیکن نواز شریف نے واضح کردیا کہ جتنے بندے لانے ہیں دوبارہ لے آؤ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یہ اب سپریم کورٹ کی منتیں کر رہا ہے، منتوں کا لب لباب یہ ہے کہ سپریم کورٹ 20 لاکھ بندہ بھیج کر اس کا لانگ مارچ کامیاب کرائے، اس وقت پاکستان کے عوام کو شہباز شریف کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو تنہا وطن کے مامے ہیں لمبے لمبے معافی نامے ہیں، ہماری حکومت کا چالیسواں نہیں ہوا کہ آٹا 80 روپے اور چینی 120 روپے سے 70 روپے پر آگئی۔مریم نواز نے عمران خان سے متعلق ا?ڈیو لیک ہونے پر کہا کہ عمران خان زرداری صاحب سے مفاہمت مانگ رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان جب کہ پاؤں پڑا تھا کپتان-
Load/Hide Comments



