استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف کوتحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(ان لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف کوتحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔عون چوہدری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین نے عدلیہ مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کیں،تحریک انصاف کے چیرمین نے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،تحریک انصاف کے رہنماوں کی اداروں کے خلاف تقاریر آئین کے منافی ہیں،تحریک انصاف کے رہنماوں نے جلاو گھیراو کے احکامات دے کر آئین کی خلاف ورزی کی،تحریک انصاف کا بطور جماعت تحلیل ہونا ناگزیر ہے، درخواست گزار کی طرف سے چیرمین پی ٹی آئی کیخلاف تمام ثبوت اور بیانات بھی اپنی درخواست کے ساتھ لف کئے گئے ہیں۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، وزیر اعظم شہباز شریف،الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور وزاعت دفاع کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔