وزیراعلیٰ سندھ کاغیر ملکی دورے کے بعد صوبے میں امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے سات غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی پہنچتے ہی صوبے میں امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ جاوید اوڈھو و دیگر شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر حکام سے بریفنگ لی اور پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرگ مافیا، لینڈ گریبرز اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کراچی میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بھی احکامات صادر کئے-