وزیراعظم نے پاکستان کمیشن آف انڈس واٹر کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کمیشن آف انڈس واٹر کا اہم اجلاس آج (ہفتہ کو)طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں بریفنگ کی تیاری پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو آج دی جانے والی بریفنگ سے متعلق پاک بھارت آبی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزیر اعظم کو نئی دہلی میں مستقل انڈس واٹر کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کمیشن کے 118 ویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے 29 مئی کو بھارت روانہ ہو گا۔ پاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کریں گے۔وفد میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، انڈس واٹر کمیشن، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے حکام شامل ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 118 ویں اجلاس میں انڈس واٹر کمیشن کی مالی سال 2021-22 کی سالانہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے