یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کہ ہر فورم میں خود جاؤں گا:سابق صدرآصف علی زرداری

کراچی (آن لائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا دے کر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے,یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کہ ہر فورم میں خود جاؤں گا میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا اور میری پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ کھٹکتا ہے اور ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جو آزادی کا وعدہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو کرکے گئے ہیں اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔