اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کریں گے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں پوری قوم نے دیکھا کہ تخریبی اور تعمیری سیاست میں کیا فرق ہوتا ہے پاکستان کے عوام ان کے چہروں کو پہچانتے ہیں، 2014ء میں بھی انہوں نے دھرنا دیا اور خالی ہاتھ گئے عمران خان اپنے ورکرز کو سڑکوں پر چھوڑ کر بنی گالا سونے چلے گئیعمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے یہ ڈرامہ رچایاانہوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملے کئے، پولیس اہلکار شہید ہوئیعمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی، کنٹینر پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ڈی چوک پہنچیں جب یہ ڈی چوک کے قریب آئے تو ان کے پاس صرف چند لوگ باقی رہ گئے تھے، پھر وہاں سے انہیں بھاگنا پڑا عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہواعوام نے بتا دیا کہ وہ ترقی اور خوشحالی کی سیاست چاہتیہیں لشکر کشی، فساد اور فتنے کی سیاست مسترد ہو چکی ہے عمران خان کا چھ دن کا الٹی میٹم ان کی ناکام سیاست کا ماتم تھا عمران خان اب کبھی واپس نہیں آئیں گے
Load/Hide Comments



