اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ( جمعرات کو) طلب کر لیا۔مشترکہ اجلاس سہ 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں معاشی صورتحال پر بھی بحث ہوگی۔ حکومت پارلیمنٹ کے سامنے موجودہ معاشی صورتحال بارے اعداد و شمار بھی پیش کرے گی۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف اور ان کے عزائم کے خلاف قرار داد کی بھی منظوری کا امکان ہے۔ مشترکہ اجلاس میں بعض بلز بھی قانون سازی کیلیے پیش کیے جانے کا امکان ہے
Load/Hide Comments



