نیو یارک (آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کا یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہاکہ تقریباً تمام خطوں کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نے ہمیں ہر موڑ پر حیران کیا ہے، ہم اب تک کورونا وائرس سیمتعلق کوئی حتمی پیش گوئی کرنے کیقابل نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والیممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے، ابھی تک صرف 57 ممالک نیاپنی 70 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل کی ہے۔اْنہوں نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اپنی70فیصد آبادی کی ویکسینیشن یقینی بنانیکے لیے مل کرکام کریں اور کوروناوبا کے خاتمیکے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز، کمزور قوت مدافعت، اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن لازمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا جادوئی طور پر خود بخودختم نہیں ہوگی، ہمیں اس کے لیے کوشش جاری رکھنی پڑے گی۔اْنہوں نے کہا کہ فائزر نے5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کو مو ثر قرار دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments



