سرحدی منڈیاں پاک ایران دوستی کی مضبوطی کی علامت ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبے اور سرحدی منڈیاں پاکستان ایران دوستی کی مضبوطی کی علامت ہیں،دونوں ممالک عوام کی بہتری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے قریبی تعاون کررہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبے اور سرحدی منڈیاں پاکستان ایران دوستی کی مضبوطی کی علامت ہیں،پاکستان اور ایران گہرے مذہبی،ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے برادر ملک ہیں،دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے برادر ملک ہیں،پاکستان اور ایران کی حکومتیں اپنے عوام کی بہتری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قریبی تعاون کر رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مند،پشین سرحدی بازار اور پولان،گبد بجلی منصوبہ اس مشترکہ قرارداد کے واضح مظہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مند-پشین سمیت سرحدی بازار نہ صرف ہمارے سرحدی علاقوں کے سماجی اقتصادی حالات کو بہتر بنائیں گے بلکہ مقامی کاروبار کے لیے نئے مواقع کو بھی فروغ دیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر اقتصادی میدان میں زیادہ تعاون کے لیے ایک سیڑھی کا کام کریں گے۔