شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا وائس چیئرمین تحریک انصاف پر کوئی مقدمہ ہے؟ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔