بلاول اور نواز شیریف کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال

لندن (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں اِس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے تو انہوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ملاقات کے دوران یہ طے پایا کہ تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کی تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر چھوڑے گئے نامکمل کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پر بات چیت شامل تھی۔ ملاقات ک کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک نئے چارٹر کے لیے آگے کے راستے پر غور و فکر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی احساس تھا کہ پاکستان کے عوام تباہ کن معاشی بدانتظامی اور پی ٹی آئی حکومت کی بے مثال نااہلی کا بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب تمام مسائل کو حل کرنے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ مشترکہ اہداف مرحلہ وار اس سخت معاشی سلائیڈ کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے جس سے عمران خان نے ملک کو نیچے لے گیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ خوفناک غلطیوں اور خارجہ پالیسی پر خود ساختہ تجارت کے ساتھ ساتھ ملک کی جمہوری پارٹیوں پر ہونے والے حملوں کے گہرے زخموں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔