شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشت ہلاک

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا، عمائدین نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا