اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کیلئے 161 اراکین نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی اس سے قبل مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعرات شام چار بجے تک ملتوی کر دیا قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا تو اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین کی تعداد زیادہ جبکہ حکومتی اراکین کی تعداد کم تھی
جنوبی وزیرستان سے رکن اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈر جاری نہ ہونے پر ان کی نشست پر احتجاجی طور پر ان کی تصویر رکھی گئی اجلاس میں ایم کیو ایم اور ق لیگ سمیت حکومتی اتحادی بھی اجلاس میں موجود نہیں تھے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اکھٹے اجلاس میں پہنچے جبکہ آصف علی زرداری بعد میں اجلاس میں پہ پہنچے
شازین بگٹی بھی اپوزیشن کے ساتھ ایوان میں موجود رہے اور اپوزیشن نے ان کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کے اراکین اپوزیشن لیڈر کے ساتھ فوٹو بنواتے رہے ،اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔
Load/Hide Comments



