پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج بروز (منگل ) کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گاجو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا اور دونوں ٹیموں نے وائٹ بال معرکہ فتح کرنے کیلئے بھرپور مشق کی۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 31 مارچ کو ہو گا جبکہ تیسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیانے پاکستان کوتین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں 1-0سے شکست دے دی تھی۔