شاہ محمود قریشی پرانے آقاؤں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہا،سعید غنی

اسلام آباد (آن لائن) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی وزیرمحنت سندھ سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کی طر ف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پرانے آقا?ں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری درست راستہ بتا رہے ہیں جو اندھوں کو نظر نہیں آتا۔ سعید غنی نے شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب اپنی تاریخ کو یاد کرو اگر ہم نے یاد کرایا تو تمہیں بڑی شرمندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جب آئین کو پامال کر رہا تھا تو شاہ محمود قریشی تالیاں بجارہا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے اتنی پگڑیاں نہیں بدلی جتنی سیاسی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔