جہانیاں(ویب ڈیسک) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کی124ویں برسی کل 27مارچ اتوارکو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
مسلم نشاط ثانیہ کے علمبردار سر سیّد احمد خاں1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خاں کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔
سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔سر سیّد احمد خاں نے ادبی خدمات کیلئے1857ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسے1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔
سر سیّد ایک بلند پایہ مبلغ تھے انہوں نے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر لکھی لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔سر سیّد احمد خاںکا قوم پر اتنا بڑا احسان ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں میں آج جو تعلیم عام نظر آتی ہے اس کی داغ بیل سر سیّد احمد خاں نے ڈالی۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments



