کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ژوب اور قمردین کاریز میں کونج کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کونج اور دیگر پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلیحیات غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لیے لگائے گئے کیمپس کو فوری طور پر ختم کریں اور ملوث افراد کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا تے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے کونج ایک نایاب پرندہ ہے جو باہر سے ہجرت کرکے ژوب اور قمردین کاریز کے علاقے میں آتا ہے اور یہ علاقہ ان کا مسکن بن جاتا ہے وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے اور اس نایاب پرندے کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments



