لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا موسم مکمل طور پر ابرآلود رہا شہر میں بادل چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 110ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا۔
Load/Hide Comments



