اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہااگر بنچز ایسے ہی ٹوٹتے رہے تو ادارے کی ساخت ختم ہو جائے گی،معاملات سجاد علی شاہ ٹو کی طرف جا رہے ہیں۔ دو تارڑ آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بینچ پہ وکلاء کے تحفظات تھے، بینچ کی تشکیل کے بعد اعتراض اٹھایا گیا، سماعت سے قبل سرکلرز کے ذریعے ججز جے آرڈر کی نفی غلط ہے، اگر ینچز ایسے ہی ٹوٹتے رہے تو ادارے کی ساخت ختم ہو جائے گی، اگر ایسے فیصلے ہوئے ادارے کی کرکڈیبلیٹی کدھر جائے گی، چیف جسٹس تمام ججز کو بٹھاتے فل بینچ تشکیل دیا جاتا، قوم اس ون مین شو کو قبول نہیں کرے گی، تمام کرائیسز کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مندوخیل نے دکھی دل سے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی حفاظت کرے، سرکلر کا رواج پہلی دفعہ دیکھا ہے، قوم پہلے ہی مسائل مین مبتلا ہے مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں، فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہو گئی ہے،اگر فل کورٹ نا بنایا گیا اس معاملے مو مزید طول ملے گی، چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی بقا بحال رہے، ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے، دو تارڑ آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے، آج معاملات سجاد علی شاہ ٹو کی طرف جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



