اسلام آباد(آن لائن)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کے بارے میں بل کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثرات نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت کو 90 روز کے آس پاس انتخابات کروانا ہوں گے۔ سپریم کورٹ سے متعلق بل کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے پاس عدلیہ اصلاحات بل کو ختم کرنے کا اختیار موجود ہے۔ پانچ تین کا فیصلہ وہیں رہے گا،اس پر ہر صورت میں عمل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس آرٹیکل 184کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا،پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سینئر قانون دان کاکہنا تھا کہ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کہہ چکے ہیں کہ یکم مارچ کا فیصلہ دے چکے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کوپارلیمنٹ سے ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



