پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عملاً کر کے دکھا دیا ہے ہر چیز کااپنا اپنا وقت ہوتا ہے اور اپنے وقت پہ اگر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہو جائے تو وہ ہی بہتر ہوتا ہے. وفاقی وزیر اطلاعات اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ غیر ضروری شور مچانا اور کرنا کچھ نہ ماضی کی روایتیں ہیں ہمیں وہی بات کرنی چاہیے جس پر ہم عمل کرنے کاارادہ رکھتے ہوں۔?یہ پاکستان کا مفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی ہے۔جس انداز میں یہ ساری کارروائی ہوئی یے، یہ اس کام کی نوعیت سے زیادہ خوبصورت تھا۔ ہمارے سامنے ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوگا۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں نوازشریف کی تصویر بھی لگائی ہوتی تھی.