محکمہ موسمیات کا کراچی میں آج سے 30مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی(آن لائن)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(بدھ)29سے 30مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیاہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے.