کراچی(آن لائن) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل کی بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سیکیورٹی فراہمی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن پر سماعت ہوئی عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ آئی ایل ایف کراچی کے صدر ایڈووکیٹ ظہور محسود، سینئر قانوندان ایڈووکیٹ اشرف سموں، سمیت دیگر سینیئر وکلاء کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں آئین کو تقریباً ختم دیا گیا ہے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے آئین پاکستان کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں پورے قوم کی سپریم کورٹ واحد امید رہ گئی ہے یہ لوگ پاکستان کو کھائی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں آئین کہتا ہے نوے دن میں انتخابات ہونے ہیں سپریم کورٹ بھی الیکشن کروانے کا حکم دیتا ہے گورنر پنجاب اور کے پی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا سلیکٹڈ الیکشن کمیشن غیر آئینی فیصلہ کرتے ہوئی الیکشن ملتوی کردیتا ہے الیکشن کمیشن اور وزیروں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے جو بھی اس کارروائی میں ملوث ہیں ان پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے، حلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان میں سویلین مارشل لا لگادیا گیا ہیپاکستان کی 75 سالا تاریخ میں ایسے بدتر حالات کبھی نہیں ہوئے تھے ملک کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان غلاموں نے آئین پاکستان اور علدیہ پر حملہ کر دیا ہے وکلاء کی تاریخ رہی ہے ایک ظالم سے علدیہ کی آزادی چھین کر لی تھی آئین کے تحفظ کے لئے وکلاء آگے آئیں ورنہ یہاں جنگل کا قانون آجائیگا۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے آٹے کا کٹا لینے کیے لئے لوگ مر رہے ہیں چھ جانیں ضایع ہوچکی ہیں سفید پوش لوگ پریشان ہیں لوگوں کے گھروں میں افطاری کے لئے راشن نہیں ہے ان چوروں نے مہنگائی کر کے غریب کے گھروں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے کل رات دو لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے عمران خان کے فوکل پرسن اعظم مشوانی کو اغوا کیا گیا، شاہد حسین مانیٹرنگ ہیڈ کو بھی اغوا کیا گیا حسان نیاز پر جھوٹا مقدمہ بنا دیا گیا صدیق جان ایک صحافی پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا نامعلوم افراد جوڈیشل کمپلکس میں حملہ کرتے ہیں یہ چاہتے ہیں حالات خراب کرکے عمران خان کو مار دیا جائے۔ ہم اس آئین شکنی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں پنجاب کا وزیر اعلی زرداری کا بہادر بچہ ہے ہمیں خدشہ ہے مرتضی بھٹو کی طرح عمران خان کو بھی قتل نا کردیا جا سکتا ہے۔ صدر آئی ایل ایف کراچی ایڈووکیٹ ظہور محسود سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کو الیکشن کمیشن نے بڑھا کر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے وکلاء اس آئین شکنی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ سندھ بار کاؤنسل کے رکن سینیئر قانوندان ایڈووکیٹ اشرف سموں سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ معاملہ صرف عمران خان یا حلیم عادل شیخ کا نہیں یہ رولز آف لاء کا معاملہ ہے آئین پاکستان کو بچانے کے لئے وکلاء کو نکلنا ہوگا۔
Load/Hide Comments



