کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں جاری غیر معمولی بارش کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے پی ڈی ایم اے،کیو ایم سی اور ڈپٹی کمشنر اپنی ایمرجنسی ٹیمیں تیار رکھیں وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں کنٹرول 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ نے ندی نالوں کے قریب آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام بھی موسمی صورتحال کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔
Load/Hide Comments



