صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھ جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو۔