امریکی ڈالر کئی روز کی اڑان کے بعد گراوٹ کا شکار

کراچی (آن لائن) امریکی ڈالر کئی روز کی اڑان کے بعد گذشتہ روز نیچے آ گیا اور پاکستانی روپے کی قدر معمولی بڑھی ہے۔ منگل کی صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔اْدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو? 286 روپے پر برقرار ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 849 پر آگیا۔