عمران خان دہشتگرد تنظیم کے چیئر مین بن چکے ہیں،ان کو پارٹی سے فارغ کیا جائے، راجہ ریاض

فیصل آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے نو جوانوں نے عمران خان کے حکم پر ہی پو لیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی اور 80سے زائد پو لیس اہلکاروں کو زخمی کیا، عمران خان دہشتگرد تنظیم کے چیئر مین بن چکے ہیں، عمران خان کو پارٹی سے فارغ گیا جائے،تحریک انصاف جماعت بنانے کا مقصد فوت ہوچکا ، پولیس پر حملے اور پٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،میں ابھی تک تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا، ماضی میں کوئی حکمران جتھے لیکر عدالتوں میں نہیں گیا، ہم زمان پارک والوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا ئیں گے۔ آن لا ئن کے مطا بق گذشتہ روز انہو ں نے فیصل آبا د کی خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے وائس چیئر مین شا ہ محمو د قریشی کو مشورہ دیا کہ شاہ محمود قریشی فوری طور پر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔ عمران خان دہشتگرد تنظیم کے چیئر مین بن چکے، عمران خان کو پارٹی سے فارغ گیا جائے،اربوں روپے کی کرپشن کرنے، پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ابھی تک تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا، انہوں نے کہاکہ عمرا ن خا ن کی ملک دشمن سر گرمیوں نے پا کستا ن میں دہشت گردی کی طرف راغب کر دیا، لہذا اجلا س میں عمران خا ن کو الگ کر کے نیا چیئر مین چنا جا ئے کیو نکہ عمرا ن خا ن نے پا رٹی میں مو جو دہ نو جوانوں کو دہشت گردی کی جا نب را غب کیا ہے، جس سے تحر یک انصا ف کے حوالے سے ملک کے عوا م طرح طرح کی با تیں کر رہے ہیں قوم جا نتی ہے کے نو جوانوں نے عمران خان کی ہدا یا ت پر ہی پو لیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی اور 80سے زائد پو لیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جا ری ہے انہوں نے کہا اگر شا ہ محمو د قریشی نے ہمت نہ کی تو پھر ملک میں سیا سی پارٹیا ں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بھی ہو سکتی ہے،انہو ں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ وزیراعظم شہبا ز شریف سے اپیل ہے کہ وہ رمضا ن مبار ک کی آمد کے حوالے سے عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کریں۔